پاکستان میں شفافیت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی ہوئی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

بدعنوانی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن پرسیپشن سروے رپورٹ جاری کر دی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں شفافیت میں اضافہ ہوا اور کرپشن میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ پچھلے ایک سال کے دوران انہیں سرکاری کام کے لیے کوئی رشوت نہیں دینی پڑی۔

60 فیصد پاکستانیوں نے تسلیم کیاکہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا۔

57 فیصد نےکہا کہ ان کی قوت خرید میں کمی ہوئی ہے جبکہ 43 فیصد نےکہا کہ ان کی قوت خرید بڑھ گئی ہے۔

سروے 22 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران 4 ہزار افراد سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ سروے بدعنوانی کی اصل شرح نہیں بتا تا بلکہ بدعنوانی کے بارے میں عوامی تاثر کو ظاہر کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے