ممنوع ڈورپکڑےجانے پر 5 سال تک سزا، 20 لاکھ تک جرمانہ ہوگا: پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 منظور کرلیا۔

پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں آرڈیننس کی منظوری متوقع ہے۔ آرڈیننس کے متن کے مطابق ڈی سی حکومت سے اجازت لے کر ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت دیں گے اور پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی ہو گی۔

آرڈیننس کے تحت بغیر رجسٹریشن پتنگ و ڈوربناتے اور بیچنے پر 5 سال تک سزا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، پتنگ باز تنظیموں کیلئے بھی رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے، اس کے علاوہ دھاتی ڈور، تندی اور تیز مانجے والی ڈور پر پابندی ہوگی۔

آرڈیننس کے متن کے مطابق ممنوع ڈورپکڑےجانے پر پانچ سال تک سزا، 20 لاکھ تک جرمانہ ہو گا، سب انسپکٹر ممنوع موادکی اطلاع پربغیروارنٹ گرفتاری کرسکے گا، پتنگ بازی کی اجازت والے ضلع میں بغیر حفاظتی اقدامات کیے موٹرسائیکل چلانے پرپابندی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے