جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم خوشامدی سیاست کے قائل نہیں ہیں، حق بات کریں گے۔
سکھر میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے زور دیا کہ پاکستان کے لیے ہماری وفاداری اور دوستانہ رویے کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے قیام اور جے یو آئی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بغیر سمجھے امریکی اور مغربی سوچ کو اپنا لیتے ہیں، جبکہ انہیں اسلام کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہاکہ وہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کو دشمن نہیں سمجھتے، لیکن کسی بھی ادارے یا حکمران کی غلطیوں کو اجاگر کرنا ان کا حق ہے۔