پنجاب میں آج بھی شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

پنجاب میں آج بھی شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2، ٹھوکرنیازبیگ سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 3، فیض پور سے درخانہ تک، موٹروے ایم 4 ،شیرشاہ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 5،سکھر سے شیر شاہ تک اور موٹروے ایم 11، لاہور سے سمبڑیال تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے