وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادی کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے عوام سعودی عرب کے عوام اور مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے اہلِ خانہ کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا بھی کی اور کہا کہ اس غم کے موقع پر سعودی شاہی خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیزآل سعود کی نماز جنازہ گزشتہ روز ریاض میں ادا کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے