لاہور: سیوریج لائن میں ماں بیٹی کے گرنےکے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

لاہور: گزشتہ روز داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں ماں بیٹی کے گرنے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون، بچی اور شوہر کو6:47 پر داتا دربار کے قریب شاپنگ کرتے دیکھاگیا اور تینوں رات 7:22 پر داتا دربار کے سامنے پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق 7:30 پر تینوں داتا دربار سے پرانی پرندہ مارکیٹ کی جانب جاتے دکھائی دیے اور پھر 7:32 پر ریسکیو 1122 کو خاتون اور بچی کے گرنے کی کال آئی جس کے بعد ریسکیو اہلکار 4 منٹ میں پہنچ گئے۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ خاتون کی ساس کو وہاں شور مچا کر لوگوں کو بلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے افسر فاروق امجد کے اپنے کسی افسر کو بھیجے گئے آڈیو میسج نے معاملے کو الجھایا۔

آڈیو میسج میں فاروق امجد نے کہا کہ میں نے اپنے طور پر تحقیقات کی ہیں، لڑکی کے والد سے بات ہوئی، وہ مشکوک ہے اس کا والد بھی مشکوک ہے، سارا معاملہ میرے سامنے آیا تو میں بھی آپ کی طرح مشکوک ہوں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ کال فیک ہے لیکن آپ کی طرح میں مشکوک ہوں۔

آڈیو میسج کے مطابق ریسکیو 1122 پوری رات ریسکیو آپریشن کرتی رہی ہے اور اس وقت تک آپریشن نہیں چھوڑتے جب تک تحقیقاتی ادارے بتا نہ دیں کہ یہ جھوٹ ہے۔

ریسکیو افسر نے کہا کہ وہاں کے حالات بتا رہے ہیں کہ ایسے واقعہ کا چانس لگ نہیں رہا مگر ہم نہیں کہہ سکتے کہ فیک کال ہے جب تک درست تحقیقات نہ آجائیں کہ یہ فیک کال ہے۔

اس آڈیو میسج پر سیکرٹری ریسکیو رضوان نصیر نے کہا کہ یہ میسج کیوں اور کس کو بھیجا گیا اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

لاہور: سیوریج لائن میں گرنے والی بچی کی لاش مل گئی، وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن کا حکم

لاہور: داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گرنے والی بچی کی لاش مل گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق سیوریج لائن میں گرنے والی 10 ماہ کی ردا فاطمہ کی لاش آؤٹ فال روڈ کی سیوریج لائن سے ملی ۔

دوسری جانب خاتون اور بچی کے سیوریج ہول میں گرنے کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھکر سے واپسی پر ائیرپورٹ پر ہی ہنگامی اجلاس طلب کیا اور واقعے سے متعلق غیر جانبدار فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ فوری پیش کرنے کا حکم دیا۔

علاوہ ازیں اس واقعے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق متاثرہ خاتون، بچی اور شوہر کو6:47 پر داتا دربار کے قریب شاپنگ کرتے دیکھاگیا اور تینوں رات 7:22 پر داتا دربار کے سامنے پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق 7:30 بجے تینوں داتا دربار سے پرانی پرندہ مارکیٹ کی جانب جاتے دکھائی دیے اور پھر 7:32 پر ریسکیو 1122 کو خاتون اور بچی کے گرنے کی کال آئی جس کےبعد ریسکیو اہلکار 4 منٹ میں پہنچ گئے۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ خاتون کی ساس کو وہاں شور مچا کر لوگوں کو بلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کی لاش پہلے ہی نکالی جاچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے