لاہور: ماں بچی کے گٹر میں گرنے کا واقعہ، ایس ایچ او معطل، ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری

لاہور: ماں بچی کے گٹر میں گرنے کے واقعہ پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ کو معطل کردیا گیا۔

میڈیا کے مطابق لاہور کےعلاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب ماں بچی کے گٹر میں گرنے کے واقعہ پر ایس ایچ کو معطل اور ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایس پی سٹی اور متعلقہ پولیس کے رسپانس کا تعین کے لیے تحقیقات ہوں گی جب کہ انکوائری میں خاوند اور دیور کو حراست میں لینے کی محرکات کا تعین ہوگا،پولیس نے ریسکیو کال پر گرفتاری کیوں کی ؟ اس کی بھی جانچ ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ریسیکو آپریشن کے دوران پولیس ایکشن کیوں ہوا اس کا بھی تعین ہو گا؟ اور تحقیقات کی روشنی میں افسوسناک رویے میں ملوث تمام افسران کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل داتا دربار کے قریب ایک خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔

ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس خبر کو غلط قرار دیتے رہے اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا تاہم تقریباً 10 گھنٹے بعد خاتون اور اس کی بچی کی لاشیں 3 کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔

لاشیں برآمد ہونے کے بعد خاتون کے والد کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا جس کے تحت پروجیکٹ مینجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائیٹ انچارج احمدنواز کو گرفتار کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے