کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکا بھاؤ ایکہزار 114 روپے اضافے کے بعد 4لاکھ 42 ہزار 439 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 13ڈالر اضافے سے 4933 ڈالرفی اونس ہے۔