منہاج القرآن کا 35 سالہ تاریخی ‘شہرِ اعتکاف’ منسوخ کرنے کا اعلان

لاہور : ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انتباہ کے بعد تحریکِ منہاج القرآن نے رواں سال (2026) ‘شہرِ اعتکاف’ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ 35 سال سے مسلسل منعقد ہونے والا یہ عظیم الشان اجتماع سیکیورٹی تھریٹس کے باعث پہلی بار بڑے پیمانے پر متاثر ہوا ہے۔یہ حرمین کے بعد سب سے بڑا اعتکاف قرار دیا جا تا ہے .

تفصیلات کے مطابق،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اندرون و بیرونِ ملک سے لاکھوں افراد کی آمد اور ایک ہی مقام پر دس ہزار سے زائد معتکفین کے قیام کو موجودہ حالات میں ایک بڑا سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا تھا۔

تحریکِ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے معتکفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں اور شہروں کی مساجد میں اعتکاف کا اہتمام کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کڑوا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ اور ملکی حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

سیکورٹی کی موجود صورتحال کی وجہ سے فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی اعتکاف کو انتہائی محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . دوسری جانب اہم اداروں کی جانب افطار تقریبات بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے