حرمین شریفین میں 15ہزار سے زائد رجسٹرڈ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے

رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی حرمین شریفین میں ہزاروں رجسٹرڈ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

سعودی عرب میں ماہ رمضان کے 20 ویں روزے کے ساتھ ہی اعتکاف کا آغاز ہوگیا ہے جس کیلئے حرمین شریفین میں 15ہزار سے زائد افراد نے خود کو اعتکاف کیلئے رجسٹرڈ کروایا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں خصوصی عبادات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لیلۃ القدرکی تلاش میں معتکفین اور معتمرین خصوصی عبادات میں مصروف ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب مشرقی وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث بیرون ملک پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کا غیر معمولی رش دیکھا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے