تیسرے عشرے کی دستک

آج سے دوسرہ عشرہ تیسرے عشرے میں داخل ہو جائے گا اور پھر رمضان کی آخری راتیں ۔۔۔ کہنے کو تو یہ رمضان بہت تیزی سے گزرا ہے میں تو اس کی رفتار پہ حیران ہوں۔۔۔
رمضان نے اپنی سپیڈ پکڑی ہے اور تیزی سے جارہا ہے اور صدا لگا رہا ہے اللہ کو منانا ہے تو منا لو۔۔دعائیں منوانی ہے تو منوا لو ۔۔۔گناہوں پہ رونا ہے تو رو لوں ۔۔۔ دل بوجھل ہے تو بھی رو لو۔ روٹھوں کو منانا ہے تو منا لوں ،عبادتیں کرنی ہے تو کر لوں ۔۔۔میں تو ویسے بھی جا رہا ہوں

اور ایسے گیا ہے رمضان المبارک کہ نہ پوچھو ۔۔۔
دن کے ایک حصے میں یہ کسک کہ کاش دن کو قیمتی بنا لیتی اور پھر وقت کی ایسی رفتار کہ ٹھہرا ہی نہیں گیا۔۔۔
دل اداس ہے کیونکہ یہ مہینہ کیتھارسیز کا مہینہ ہے اور اس میں اپنے دل کو،اپنے من کو دھوئے بغیر بس اوپر اوپر سے تھپکی دے دینا وقتی تسکین ہے اندر سے ہم سب کو پتہ ہے کہ وقت ہاتھوں سے پھسلا ہے
خیر وقت تیسرے عشرے میں داخل ہوچکا ہے اور کہنے کو دعائیں کسی بھی لمحے میں قبول ہو سکتی ہے
گیا ابھی بھی کچھ نہیں ہے بس آپ نے اٹھنا ہے اور اپنے ساتھ جنگ کرنی ہے اپنے آپ کو بتانا ہے کہ ہاں بہت گزری ہے ہم پہ لیکن اللہ اس سب سے بڑا ہے۔۔۔

وہ مان لے گا، قبول بھی کرلے گا اور معاف بھی
کیونکہ ہو ہی ہے سب سے زیادہ رحم کرنے والا۔۔۔
دعاؤں کی طلبگار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے