برطانیہ اور یورپ میں گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں قیمتیں تقریباً 60 فیصد تک بڑھ گئی ہیں، جس سے توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
قطر کے راس لفان گیس پلانٹ پر حملے اور خلیجی ممالک میں توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے واقعات کے بعد عالمی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس سے مارکیٹ میں ہلچل پیدا ہوئی۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی نے بھی صورتِ حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہی صورتِ حال برقرار رہی تو تیل اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ اور عالمی مہنگائی میں شدت آ سکتی ہے۔