کم تنخواہ کا غصہ: خاتون دفتری اوقات میں 5 گھنٹے تک سوتی رہی، باس کی چاکلیٹ بھی کھاگئی

وسطی چین کے شہر شانگ کیو میں ایک ملازمت پیشہ خاتون کم تنخواہ ملنے پر بطور احتجاج دفتری اوقات میں 5 گھنٹے سونے کے بعد وائرل ہوگئی۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ میں خاتون کا نام اور کام کی تفصیلات ظاہر کیے بغیر بتایا گیا ہے کہ خاتون ایک کمپنی میں ملازمت کرتی ہے جہاں وہ اپنی تنخواہ سے ناخوش تھی، اس کا ماننا تھا کہ باس اس کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے لہٰذا ایک روز خاتون کام کے دوران سوگئی اور 5 گھنٹے تک سوتی رہی۔

بیدار ہونے کے بعد باس نے جب خاتون سے اس عمل کی وجہ دریافت کی تو اس نے اپنی غلطی بھی تسلیم نہیں کی بلکہ باس کی میز پر ان کی شوگر کی ضروریات پوری کرنے والی چاکلیٹ بھی اٹھالی۔

خاتون کی جانب سے شیئر پوسٹ میں بتایا گیا کہ’مبینہ طور پر اس کا باس گلوکوپینیا (Glucopenia) ( جسم کے ٹشوز میں شوگر کی کمی کی حالت ) کا شکار ہے اور اس روز وقت پر شوگر کی ضرورت پوری نہ ہونے پر وہ آفس میں بے ہوش سا ہوگیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون نے اپنے عمل کی وضاحت اورخود پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ ’میں اسے نہیں چھوڑوں گی ، میں اپنے باس کو یہ واضح کروں گی کہ آپ کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی آپ ملازم کو ادائیگی کرتے ہیں‘۔

خاتون نے مزید کہا کہ جو لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں وہ میرے جیسے کم تنخواہ والے ملازموں کو نہیں سمجھ سکتے‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے