متحدہ عرب امارت کی جانب سے غزہ میں 300 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جمعہ کے روز غزہ میں 300 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد کیا تاکہ تنازعات سے متاثرہ زندگیوں میں خوشی، امید اور نئی شروعات کی جاسکے۔
اس تقریب کا اہتمام خلیفہ بن زید النہیان فاؤنڈیشن کے تعاون سے متحدہ عرب امارات کی گیلنٹ نائٹ 3 مہم کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس ماہ کے شروع میں شادی کیلئے 1191 افراد نے درخواست دی تھی جس میں سے 300 جوڑوں کو قرعہ اندازی میں منتخب کیا گیا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل دسمبر میں خان یونس میں 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی 20لاکھ سے زیادہ آبادی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو چکی ہے، خوراک کی قلت، صحت کی خدمات اور امداد تک محدود رسائی کے باعث انسانی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔