لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے اسپتال ملازم کی بہادری، وزیراعلیٰ کا خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ بلوچستان کا لیڈی ڈاکٹر کو تیزاب حملے سے بچاتے ہوئے جھلسنے والے اسپتال ملازم کو فون، بہادری کو سراہا

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر کو تیزاب حملے سے بچاتے ہوئے جھلسنے والے سنڈیمن اسپتال کے ملازم عبدالرزاق ترکئی کو فون کر کے ان کی بہادری پر سراہا۔

میر سرفراز بگٹی نے تیزاب سےجھلسنے والے سنڈیمن اسپتال کے ملازم عبدالرزاق ترکئی سے فون پربات چیت کی، دوران گفتگو عبدالرزاق نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پورا واقعہ سنایا۔

وزیراعلیٰ نے عبدالرزاق ترکئی کو جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ آپ کی بہادری اور جذبے پر فخر ہے، علاج کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرےگی۔

واضح رہے عبدالرزاق ترکئی لیڈی ڈاکٹر ماہنور کو بچاتےہوئےجھلس گئے تھے۔

کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا

کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا، ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اسپتال کے شعبہ جنرل سرجری یونٹ میں پیش آیا جہاں پر پوسٹ گریجویٹ ٹرینی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکا گیا۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد مزید علاج کے لیے ائیر ایمبولینس سے کراچی پہنچا دیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہےکہ حکومت لیڈی ڈاکٹر کے علاج کی مکمل ذمہ داری اٹھا رہی ہے، واقعےکی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب تیزاب گردی کے واقعے کے بعد متعلقہ سول لائن تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والا ملزم ہمایوں شاہ تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں موسیٰ کالونی کے قریب پولیس مقابلے میں مارا گیا، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے