میدان جنگ میں شکست کے بعد امریکا نے ہمارے عزم کو آزمانے کی کوشش کی، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میدان جنگ میں شکست کے بعد امریکا نے ہمارے عزم کو آزمانے کی کوشش کی ہے۔

اپنے بیان میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری طاقتور افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی۔ محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے خطے سے نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کی تاریخ بیرونی حملہ آوروں کی تباہی کے ابواب سے بھری پڑی ہے۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے بھی امریکا کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے