امریکی افواج کی جانب سے رات 2 بجے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ حملے اپنے دفاع میں کیے۔
سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کا اپاچی ہیلی کاپٹر گرائے جانے پر متناسب ردعمل دیا گیا ہے۔
امریکی اہلکار کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق قشم اور آبنائے ہرمز میں چھ دھماکے سنے گئے، یہ حملے قشم، سیریک، جسک اور کوہ مبارک پر حملے کیے گئے۔
پینٹاگان نے اسکول میں بچوں کو مارنے کے بعد ایک بر پھر میناب پر حملہ کیا ہے، ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ افواہوں کے برعکس تہران، میناب یا بندرعباس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
جنوبی ایران پر امریکی حملے رُک گئے ہیں، جبکہ سیریک میں پانی کے دو ذخائر پر امریکی حملے سے علاقے کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔