ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی، ایران

امریکی صدر ٹرمپ کے معاہدے کے حتمی نکات منظور ہونے کے دعوے پر ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی اقدامات سفارتی عمل کو متاثر کر رہے ہیں۔ قطر اور پاکستان ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ٹرمپ کے دعوؤں کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ٹرمپ نے متعدد بار متضاد اور غلط بیانات دیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے