واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کرنےکا مطالبہ کرنے پر کانگریس کی قرارداد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کی قرارداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ قراردادبے وقت اور بے معنی ہے، میں نے ایران کو گھٹنوں پر لا کھڑا کیا ہے، وہ گرنے ہی والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹرز نے میرا کام مشکل بنادیا مگر میں یہ کام کسی نہ کسی طرح مکمل کرلوں گا،میں ہمیشہ کام مکمل کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے 48 کے مقابلے میں50 ووٹوں سے ایران کےخلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق مشترکہ قرارداد کےحق میں فیصلہ دےدیا۔
یہ قرارداد رواں ماہ کے آغاز میں ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہوچکی ہے۔