کہوٹہ لاء کالج کا منفرد اقدام، لائبریری پروفیسر فتح محمد ملک کے نام سے موسوم

علم و تحقیق کے فروغ کے عزم کے ساتھ کہوٹہ لاء کالج کی لائبریری کو ممتاز دانشور، محقق، ادیب اور ماہرِ تعلیم پروفیسر فتح محمد ملک کے نام سے منسوب کیا گیا۔

“پروفیسر فتح محمد ملک لائبریری” کی افتتاحی تقریب میں کالج کے معزز بورڈ آف گورنرز نے شرکت کی، جبکہ یادگاری تختی کی نقاب کشائی جسٹس (ر) سید منظور حسین گیلانی، سابق چیف جسٹس، سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے کی۔

تقریب میں صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان سابق چئیر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز ایڈمرل ر شفیق سابق ریکٹر بحریہ یونیورسٹی ائیر کموڈور طفیل برئگئڈئیر ر منصور یاسر امان ایڈوکیٹ جنرل پنجاب پنڈی اسلام آباد بار کے وکلا چئیر مین خاتم النبین اتھارٹی خورشید ندیم علمائے کرام راجہ ظفر الحق کے فرزند سابق ایم پی اے راجہ محمد علی وی سی ناروال یونیورسٹی ڈاکٹر ضیا الحق ڈائریکٹر سی ڈی اے خضر ستی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے منسلک افراد نے شرکت کی ۔ مسلم لیگ ن کے راھنما راجہ محمد ظفر الحق نے اپنے خصوصی پیغام میں فتح محمد ملک کو پاکستان کا اثاثہ قرار دیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے