آبنائے ہرمز، امریکا مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عمل کرے: ایرانی فوج

ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے ایک بار پھر امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ 16 جون کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (MoU) کی شرائط پر عمل کرے۔

سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی (IRIB) سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل اکرمینیا نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایک غیر قانونی راستہ قائم کرنے کی کوشش کر کے خطے میں عدم تحفظ کی صورتحال پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج آبنائے ہرمز میں ایرانی عوام کے حقوق کا مضبوطی سے دفاع کریں گی۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے مزید کہا کہ ایرانی فوج مسلسل اپنے ممکنہ اہداف کی فہرست (بینک آف ٹارگٹس) کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے