بھارت نے پہلا راکٹ مشن ’وکرم-1‘ خلاء میں چھوڑ دیا

بھارتی نجی خلائی کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے اپنے پہلے راکٹ وکرم-1 کو خلاء میں بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکٹ مشن ’آگمن‘ کے تحت راکٹ نے سری ہری کوٹا سے پرواز کی اور اپنے پے لوڈ کو 450 کلو میٹر بلند مدار میں پہنچا دیا۔

لانچ سے چند منٹ قبل تکنیکی جانچ کے باعث پرواز کو عارضی طور پر روکا گیا تاہم بعد ازاں راکٹ نے اڑان بھری۔

خلاء میں اس مشن کو بھیجنے کے بعد اسکائی روٹ عالمی سطح پر ان چند نجی کمپنیوں میں شامل ہو گئی ہے جنہوں نے مداری راکٹ تیار کر کے لانچ کیا۔

وکرم-1 ایک کثیر مرحلہ راکٹ ہے جو 350 کلو گرام تک وزنی چھوٹے سیٹلائٹس کو مدار میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس راکٹ میں مقامی طور پر تیار کردہ انجن، 3-ڈی پرنٹڈ ٹیکنالوجی اور جدید ڈھانچہ استعمال کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے