کھلے مین ہول نے ایک اور جان لے لی

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے اسلم ٹاؤن میں 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی لاش مین ہول سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چار روز سے کھلے مین ہول کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کو مسلسل شکایات کر رہے تھے، تاہم کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد متعلقہ سینیٹری سپروائزر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے