کراچی میں کمسن لڑکی سے زیادتی، ملزم بہنوئی نکلا

پولیس کے مطابق ملزم یعقوب نے 24 جولائی کو لڑکی کو اکیلے گھر پر پاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں کم عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم یعقوب 15 سال کی متاثرہ لڑکی کا بہنوئی ہے، 24 جولائی کو ملزم نے لڑکی کو اکیلے گھر پر پاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ملزم کو گرفتار کیا گیا، پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکی کا بہنوئی ہے تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، متاثرہ لڑکی اور ملزم کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔ واقعے کا مقدمہ متاثر لڑکی کی پھوپھی کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے