ٹرمپ، نیتن یاہو اہم ملاقات،ایران پر مشترکہ حکمتِ عملی!

واشنگٹن: اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں نیتن یاہو نے کہا کہ ملاقات دونوں حکومتوں کے درمیان مضبوط شراکت داری اور باہمی تعاون کی عکاس تھی۔ ان کے مطابق ایران کے علاوہ دیگر اہم علاقائی اور سیکیورٹی امور پر بھی اتفاقِ رائے پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، جہاں اسرائیل کی سلامتی، مستقبل اور آئندہ اقدامات سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ملاقات کو "انتہائی اچھی” قرار دیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نیتن یاہو اور امریکی کانگریس کے اراکین کے ساتھ کئی اہم امور پر مفید تبادلۂ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو کی میزبانی کی۔ ٹرمپ کے دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ آمنے سامنے ہونے والی آٹھویں ملاقات تھی، جو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے