بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے دیہاتیوں نے بارش کی امید میں 2 گدھوں کی شادی کروا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت پور ضلع کے کلیان درگ منڈل میں واقع کرلا پلی گاؤں کے رہائشیوں نے مقامی روایت کے تحت یہ تقریب منعقد کی، جسے بارش کے امکانات بڑھانے سے منسوب کیا جاتا ہے۔
تقریب کے دوران دونوں گدھوں کو ڈھول کی تھاپ پر پورے گاؤں میں جلوس کی صورت میں گھمایا گیا، جس کے بعد ان کی شادی کی رسم ادا کی گئی۔
بعد ازاں دیہاتیوں نے دونوں جانوروں پر پانی ڈالا اور موسلا دھار بارش کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ہم نے ایسی ہی رسم ادا کی تھی، جس کے بعد علاقے میں اچھی بارش ہوئی تھی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال بھی یہ روایت سازگار مون سون بارشوں کے حصول میں مددگار ثابت ہو گی۔