اوکاڑہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے وابستہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالعزیز اور ولایت شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جو پشاور کے رہائشی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد، 3 آئی ای ڈی بم اور 3 کلاشنکوف برآمد کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔