فیصل آباد: بچوں کی گمشدگی اور اغوا روکنے کے لیے اہم فیصلہ

فیصل آباد میں بچوں کی گمشدگی، اغوا اور ہراسانی جیسے سنگین واقعات کے سدباب کے لیے فیصل آباد پولیس نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے کریانہ اسٹورز ، پیٹرول پمپس اور کباڑ خانوں سمیت کاروباری مراکز میں ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائے جا رہے ہیں جنہیں پولیس کے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ نظام سے منسلک کیا جارہا ہے۔

فیصل آباد پولیس نگرانی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے شہر بھر میں لگے نجی کیمروں کو پولیس سی سی ڈی مانیٹرنگ روم سے منسلک کر رہی ہےجب کہ نئے کیمرے بھی لگوائے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 5 ہزارنجی کیمرے منسلک کروائے جا چکے ہیں۔

شہریوں نے بھی پولیس کے اس فیصلے کو بچوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے انتہائی مؤثر قرار دیا ہے۔

پولیس حکام کاکہناہے کہ اس سال کے آخر تک فیصل آباد کے تمام علاقوں میں کیمروں کی تنصیب اور انہیں سی سی ڈی کیمرہ مانیٹرنگ کےمرکزی نظام سے منسلک کیے جانے کی توقع ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے