ریڈ بل کیمپس کرکٹ پاکستان ۲۰۱۶چیمپئن مقابلوں میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے دفاعی چیمپئن کراچی یونیورسٹی کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
کراچی کے ڈی ایچ اے سپورٹس کلب معین خان اکیڈمی میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۱۱۸ رنز سکور کیے۔ کپتان علی ٹیبپو کی مطابق ان کی ٹیم نے زیادہ سکور بنانے کے بجائے کریز پر جمے رہنے کو ترجیح دی کیونکہ شدید بارش کے بعد پچ پر موجود نمی کی وجہ سے رنز بنانا مشکل ہورہا تھا۔

جواب میں گذشتہ دو سالوں سے ریڈ بل کیمپس کرکٹ کی چیمپئن رہنے ولی کراچی یونیورسٹی کی ٹیم مد مقابل کی نپی تلی بالنگ کا مقابلہ نہ کرسکی اور ۱۱۸ رنز کا ہدف بھی پورا کرنے میں ناکام رہی۔
میچ جیتنے کے بعد فاتح ٹیم کے کپتان علی ٹیبو نے اپنے کوچ اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے انھیٰں یہ کامیابی ملی۔

قاعدے کے مطابق یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی ٹیم اب سری لنکا میں ریڈ بل کیمپس کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں شرکت کرے گی، جہاں اس کا مقابلہ باقی سات ملکوں کی فاتح ٹیموں سے ہوگا۔

چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز مقابلوں میں یونیورسٹی ٰ آف سینٹرل پنجاب کا مقابلہ ہزارہ یونیورسٹی سے جبکہ کراچی یونیورسٹی کا مقابلہ جناح گورنمنٹ کالج کراچی سے تھا جسے کراچی یونیورسٹی نے ۶۸ رنز دے کر پانچ وکٹوں کے نقصان پر با آسانی جیت لیا تھا۔