ملتان میں حضرت بہاء الدین زکریا کے 776 ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا جس میں سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر پوشی کی۔
برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاو الدین زکریا کے 3 روزہ عرس کا باقاعدہ آغاز شاہ محمود قریشی نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے کر کیا اس موقع پر زائرین کی کثیر تعداد نے منقبت پڑھی اور نعت خوانی کی۔