ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے گھر چوری کی واردات میں گھریلو ملازمہ قیمتی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی۔
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن اورنگزیب بلاک میں وزیراعظم نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے گھر چوری کی واردات میں نقدی اور قیمتی زیوارت چوری ہوگئے۔ پولیس کےمطابق اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے کہ اس دوران گھریلو ملازمہ گھر سے قیمتی زیورات سمیت نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ نذیراں بی بی نامی خاتون کافی عرصے سے عباس شریف کی گھریلو ملازمہ تھی تاہم آج اس نے اہل خانہ کے گھر پر موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھایا۔ پولیس نے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ علاقے میں موجود دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے