فیس بک نے نئی نسل کو خراب کردیا ہے: سپریم کورٹ

supreme سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ فیس بک نے نئی نسل اورمعاشرے کو خراب کردیا ہے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بنچ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم منیر احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شکایت کنندہ اورملزم کلاس فیلو تھے، ملزم نے کسی کو بھی بلیک میل نہیں کیا، اس لئے ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ گرل فرینڈ کا کلچر مغرب کا ہے ہمارا نہیں، فیس بک نے نئی نسل اورمعاشرے کو خراب کردیا ہے، سپریم کورٹ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم منیر احمد کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ استغاثہ 14 روز میں مقدمے کا چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرے اور ٹرائل کورٹ 6 ماہ میں کیس کا فیصلہ کرے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے