ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کےلیے پر عزم ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کا دورہ منسوخ کردیا تھا جس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ یہ دورہ سعودی عرب کے دباؤ پر منسوخ کیا گیا تاہم پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے تردید کی تھی۔