بھارت میں تیارکردہ ڈرون طیارہ تباہ، فوج نے منصوبہ ختم کر دیا

droneبھارت میں مقامی سطح پر بنایا جانے والا بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ ’نشانت‘ راجستھان کے علاقے پوکھران میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فوج کے مطابق ڈرون طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔ 15دن قبل بھی اسی طرح کا ایک ڈرون تباہ ہوا تھا، دو نشانت ڈرون طیارے اپریل میں پاکستانی سرحدکے نزدیک جیسلمیرمیں تباہ ہوئے تھے۔یہ ڈرون بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے تیارکیے تھے اور اس طرح کے ابتک بنائے گئے چاروں ڈرون گرکر تباہ ہو چکے ہیں جس کے بعدبھارتی فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈی آر ڈی اوسے مزیدڈرون حاصل نہیں کرے گی۔

بھارتی فوجی حکام کے مطابق یہ منصوبہ بری طرح ناکام ہوا ہے، بھارتی فوج کو ایک ڈرون 22 کروڑروپے میں پڑا۔ 2 دہائیوںکی محنت کے بعد نشانت ڈرون2011 میں بھارتی فوج کو دیے گئے تھے۔ ڈی آرڈی او نے ڈرون کی تباہی کی ذمے داری فوج پرڈالتے ہوئے کہاکہ ڈرون کے نظام کوٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کیاگیا، بھارتی فوج نے الزام کی تردیدکی ہے۔چاروں ڈرون کی تباہی کے بعد اب اس منصوبے کا مستقبل غیریقینی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے