کراچی: پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کے 2 کارندے گرفتارکر لیے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسپتال کےقریب پولیس نے چھاپہ مارا جس دوران نومولود بچوں کو اغوا کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔
ایس ایس پی فدا حسین نے بتایا کہ کارروائی میں خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار کیے گیے ہیں ،ملزمان نومولود بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ قطر اسپتال کے قریب وارداتیں کرتے تھے تاہم ملزمان سے گینگ کے مزید کارندوں پر تفتیش کی جارہی ہے۔