لاہور: پڑوسی خاتون نے بچے کو قتل کرکے لاش صندوق میں چھپادی

لاہور: شاہدرہ میں گزشتہ روز سے لاپتا بچے کی لاش پڑوسن کے صندوق سے برآمد کرلی گئی۔

پولیس کےمطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کا رہائشی 10سالہ تنزیل گزشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا جس کے بعد وہ لاپتا ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ تنزیل کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کیاگیا جس کے بعد پولیس نے بچے کی تلاش کا کام شروع کیا تو شک کی بناء پر پڑوسن کے گھر کارروائی کی گئی جہاں صندوق سے بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔

پولیس کے مطابق زینب نامی خاتون نے بچے کو قتل کرکے صندوق میں بند کیا، بچے کو منہ پر کپڑا ڈال کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ملزمہ کو گرفتار کرلیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے