افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان اس نظریے کا اظہار افغان جنگ کے آغاز سےکرتے آرہے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا جنگ نہیں، ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے، افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائیں، امن واستحکام ان کا حق ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کےلائق ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے