پنجاب اور کے پی میں بارشوں سے حادثات میں 16 افراد جاں بحق

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے جب کہ 38 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں بارش سے ایک اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ ایک گھر مکمل تبا ہ ہوگیا۔

حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دینے کی اپیل کی ہے۔

پنجاب میں 5 ہلاکتیں
اس کے علاوہ پنجاب میں چیچہ وطنی، اوکاڑہ اور پاکپتن میں بارشوں کے دوران حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

پہاڑی تودےگرنے سے ژوب ڈی آئی خان شاہراہ دوسرے روز بھی بند ہیں اور وہاں گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں جب کہ دانہ سر اورکوہ سلیمان کے پہاڑی نالوں میں سیلابی صورت حال برقرار ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے