ساہیوال: اداکار جوڑے میں جھگڑا، شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

ساہیوال میں اداکار شادی شدہ جوڑے میں جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

ساہیوال میں رات کے وقت ایک تھیٹر میں شو کے اختتام پر اداکار میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد اداکار ہاشم نے اپنی بیوی اداکارہ علیشہ کو گولی مار کر قتل کر دیا اور پھرخود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کےمطابق یہ واقعہ ساہیوال کے محلہ نور پارک میں پیش آیا جہاں فرینڈز تھیٹر میں شو کے اختتام پر اداکار میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکار ہاشم نے مشتعل ہو کر اپنی بیوی اداکارہ علیشہ عرف روپ کو گولی مار کر قتل کر دیا، اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

ایس ایچ او غلہ منڈی کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ تھیٹر سیل کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے