لاہور اس لیے اچھا بنا کیونکہ پنجاب کے آدھے فنڈز وہاں استعمال ہوئے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، لاہور اس لیے دیگر شہروں سے اچھا بنا کیوں کہ صوبہ پنجاب کے آدھے سے زیادہ ترقیاتی فنڈز وہاں استعمال ہوئے۔

خیال رہے کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان کو آج کراچی آنا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے وہ نہیں آسکے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

فائیو اسٹار، کے ڈی اے چورنگی اور سخی حسن چورنگی پر بنائے جانے والے پلوں کی افتتاحی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی اور وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا پیغام دیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عمران اسماعیل زیادہ بہتر وہ تفصیلات بتائیں گے جو ہم آنے والے دنوں میں کراچی اور سندھ کیلئے کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہوچکے ہیں، صوبے کے ترقیاتی فنڈز سے شہروں کو ٹھیک کرنا ناممکن ہے، بڑے شہروں کی ترقی کیلئے خاص مقامی نظام ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور دیگر شہروں سے بہتر اس لیے ہوا کیوں کہ پنجاب جوکہ آدھا پاکستان ہے اس کے کل ترقیاتی فنڈز کا آدھے سے زیادہ لاہور میں لگادیا گیا اور اس سے صوبے کے دوسرے شہروں کو نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے، کراچی کی ترقی کا مطلب لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پولیس میں اصلاحات کیں، کوشش کررہے ہیں کہ پولیس کے کام میں کوئی مداخلت نہ ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ میں پولیس کی پرفارمنس نہیں ہے اس وجہ سے یہاں رینجرز ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ کراچی آنا چاہتے تھے لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے نہ آسکے جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

[pullquote]گورنر سندھ نے منصوبوں کا افتتاح کردیا[/pullquote]

بعد ازاں گورنر سندھ نے کراچی میں شیرشاہ سوری سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب میں گورنر نے کہا کہ یہ منصوبے وفاق کی جانب سے کراچی کےلیے تحفہ ہیں، وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کراچی آنے کے لیے تیار تھے موسم کی خرابی کے باعث نہ آسکے۔

منصوبے کے تحت فائیواسٹار، کےڈی اے اور سخی حسن فلائی اوورز بنائے گئے ہیں اور ان مقامات پر چورنگی ختم کرکے انہیں سگنل فری کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے