پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کر گئے۔

پیپلزپارٹی کی بنیاد 1967 میں ڈاکٹر مبشرحسن کےگھرپر رکھی گئی تھی اور وہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے جنرل سیکرٹری تھے۔

پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشرحسن شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ڈاکٹر مبشر حسن ایک انتہائی اہم شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اور انہوں نے وزارت سائنس بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو کی مدد کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے