اسلام آباد میں کورونا کا ایک اور کیس، مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی

اسلام آباد: کورونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

پمز اسپتال کے حکام کے مطابق امریکا سے آئی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، خاتون کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی عمر 30 سال ہے اور وہ امریکا سے چند دن پہلے ہی پاکستان واپس آئی ہے، خاتون کو نجی اسپتال سے پمز لایا گیا۔

ذرائع پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کورونا کا یہ پہلا کیس ہے جب کہ پمز میں کورونا وائرس کے پانچ مریض داخل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 29 کیسز سامنے آ چکے ہیں جس میں سے زیادہ تر مریضوں کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے