مقتول صحافی عزیز میمن کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی

محراب پور میں قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی۔

16 فروری کو محراب پور کے قریب نہر سے صحافی عزیز میمن کی لاش ملی تھی جن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عزیز میمن کی موت دَم گُھٹنے کے باعث ہوئی تھی۔

سندھ حکومت نے صحافی عزیز میمن کے مبینہ قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی تھی۔

آج صحافی عزیز میمن کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی اور اس موقع پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ارکان اورڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 16 فروری کو ضلع نوشہروفیروز کے شہر محراب پور میں سندھی چینل کے ٹی این کے رپورٹر عزیز میمن کی لاش نہر سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد قتل کے شبے میں ان کے ساتھی کیمرہ مین کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

مقتول صحافی عزیز میمن کو گذشتہ سال بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کے دوران اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے ٹرین مارچ میں 200 روپے لے کر آنے والی خواتین کی اسٹوری کی تھی۔

خبر کے بعد مقتول صحافی عزیز میمن کو دھمکیاں مل رہی تھیں جس کا اظہار انہوں نے کئی بار کیا بھی تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے