ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو معذور بچوں کی صورت میں سزا ملتی ہے: فیاض چوہان

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خور ی کرنے والے تاجروں کو اپاہج اور معذور بچوں کی صورت میں سزا ملتی ہے۔

لاہور میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے تاجروں سے اپیل کی کہ تاجر ذخیرہ اندوزی نہ کریں اور ہینڈ سینی ٹائزر، ماسک اور دیگرسامان کو مہنگے داموں پرفروخت نہ کیا جائے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جولوگ صرف پنی جیب بھرنے کے لیے لوگوں کی جان و صحت اور عزت سے کھیلتے ہیں اور صرف اپنے مفادات کا سوچتے ہیں پھراللہ تعالٰی اسے دنیا میں ہی ایسی سزا دیتا ہے جسے سب دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کے معذور اور اپاہج بچے پیدا ہوتے ہیں اور پورا معاشرہ تذکرہ کرتا ہے کہ ان کی ایسی حرکات کی وجہ سے یہ عذاب آیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جب کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق ڈی جی خان میں اس وقت 736 افراد زیر نگرانی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب سمیت ملک بھر متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی ہے جن میں سے سب سے زیادہ 155 کیسز سندھ میں آئے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 15، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے