کورونا وائرس کو پھیلنا ہے، عوام احتیاط کریں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنا ہے، عوام احتیاط کریں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ہم یہ جنگ جیتیں گے۔

زیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر افراتفری پیدا کرنے کی ضرورت نہیں، کورونا وائرس کی خاصیت یہ ہے کہ جلد پھیل جاتا ہے جس کے 90 فیصد مریضوں کو صرف نزلہ اور زکام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے متاثرہ صرف 4 یا 5 فیصد مریضوں کو اسپتال جانے کی ضرورت ہوتی ہے اور 97 فیصد مریض صحت یاب ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ معلوم تھا کہ چین میں کورونا وائرس پھیلا ہے تو پاکستان بھی پہنچے گا، وائرس کے آغاز پر ہی مسلسل چین سے رابطے میں تھے اور ایران سے بھی مسلسل رابطے میں تھے کیوں کہ چین کے بعد پڑوسی ملک ایران میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلا۔

بلوچستان حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے مشکل حالات میں بڑی کوشش کی اور بلوچستان حکومت کو اقدامات پر مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا مزید کہا کہ خطاب کا مقصد قوم کو کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر اعتماد میں لینا ہے، پہلا کیس 26 فروری کو آیا، ہم نے پچھلے ہفتے 20 کیس سامنے آنے پر قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ بلائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے