اسپیکر قومی اسمبلی کا بلاول کو فون، وزیراعظم پر تنقید نہ کرنے پر اظہار تشکر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور کورونا وائرس کے معاملے پر حکومت اور وزیراعظم پر تنقید نہ کرنے کا خیر مقدم کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم سب مل کر کورونا کا مقابلہ کریں گے جس پر بلاول بھٹو نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور بلاول بھٹو کے حکومت اور وزیر اعظم سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر کورونا کی وبا کا مقابلہ کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم سب مل کر اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیں گے ۔

اس موقع پرا سپیکر اسد قیصر نے بلاول بھٹو سے کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کرنے کے لیے قائم کی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی کے ارکان کے نام بھی مانگے ۔

بلاول بھٹو نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ وہ جلد پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام دے دیں گے ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی کورونا سے نمٹنے کے لیے مکمل حمایت کریں گے اور پارلیمانی کمیٹی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے سفارشات بھی دیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بلاول نے کراچی میں پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاق کی سطح پر ہنگامی اقدامات پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ ہمیں لاک ڈائون کی طرف بڑھنا چاہیے تاہم وزیراعظم عمران خان لاک ڈائون کے خلاف ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران جب بلاول سے پوچھا گیا کہ سندھ اور ملک بھر میں کورونا کے پھیلنے کا ذمہ دار کیا وہ بھی وفاقی حکومت اور وزیراعظم کو سمجھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت وزیراعظم یا حکومت پر تنقید کا نہیں مشترکہ حکمت عملی بنانے کا ہے، میں اس کا ذمہ دار کورونا وائرس کو سمجھتا ہوں۔

بلاول کے اس بیان کی ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعریف کی تھی۔

[pullquote]یہ وقت وزیراعظم پر تنقید کا نہیں کورونا کیخلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کا ہے، بلاول[/pullquote]

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ وقت وزیراعظم پر تنقید کرنے کا نہیں ہے،کورونا سے لڑنے کے لیے سب کو مل کرمشترکہ حکمت عملی طےکرنا ہوگی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت تنقید، الزامات اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں، ضرورت ہے کہ ملک بھر میں مل کر اقدامات کیےجائیں، ہم سب کو مل کر مشترکہ حکمت عملی طےکرنا ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہرپاکستانی کوکورونا وائرس کوسنجیدگی سے لینا چاہیے، اس سے جان کو خطرات فلو سے کہیں زیادہ ہیں، کورونا صرف بزرگوں اور بیمار لوگوں کو متاثر نہیں کرتا، اس کی وجہ سے دو لوگ انتقال کرگئے ہیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ تفتان سے 302 افراد سندھ آئے جن میں سے 151 میں وائرس کی تصدیق ہوئی آج بھی وفاقی حکومت کو کہتے ہیں ہمیں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، اس وقت ملک میں کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت اپنی بھرپور صلاحیتیں استعمال کرے۔

انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی سندھ حکومت یقینی بنائےکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو نہ نکالاجائے، تمام نجی اداروں کو بھی پابند کیا جائے کہ کسی کی تنخواہ نہ روکی جائے، ملازمین اگر نہیں بھی آرہے تو ان کو بھی پوری تنخواہ دی جائے۔

[pullquote]’غریب طبقے کو یقین دلاتاہوں سندھ حکومت آپ کو سنبھالےگی'[/pullquote]

بلاول کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو یقین دلاتاہوں سندھ حکومت آپ کو سنبھالےگی اور راشن بھی دےگی، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر بھی بہت برے اثرات آئیں گے، معیشت کو سنبھالنے کے لیے بہت سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے