لاہور اور دیگر علاقوں میں بدستور عوامی ہجوم کی اطلاعات خوفناک ہیں : شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور اور دیگر علاقوں میں بدستور عوامی ہجوم کی اطلاعات خوفناک ہیں۔

لندن میں میاں شہباز شریف کے علاج کی غرض سے موجود شہباز شریف نے ملکی معیشت اور کورونا کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا اور معیشت کیلئے قومی سطح پر مناسب اقدامات کا عمل تیز کیا جانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور اور دیگر علاقوں میں بدستور عوامی ہجوم کی اطلاعات خوفناک ہیں ، کورونا کے بعد معاشی جمود مزید سنگین ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 543 تک پہنچ گئی ہے اور حکومت کی جانب سے مسلسل عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں تاہم اس کے باوجود لوگ ہدایات پر عمل نہیں کررہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے