پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز سامنے آ چکے: ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کل نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا مقصد تمام صوبوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کا نظام ہے، کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اعداد وشمار کو ایک جگہ جمع کیا جا رہا ہے، وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں موجود ہ کیسز کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 534 کیسز ہیں جس میں سے پنجاب میں 104، سندھ میں 269 مریض ہیں، کورونا وائرس کے 5 مریض صحت یاب ہو چکے جب کہ 3 کا انتقال ہوگیا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انٹری پوائنٹس پر 13ہزار سے زائد لوگوں کی اسکریننگ کی گئی جب کہ ایران سے آنے والے 3 ہزار 378 افراد مختلف قرنطینہ سینٹرز میں موجود ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 46 مشتبہ کیسز سامنے آئے، اور اب تک پاکستان میں داخل ہونے والے 14 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے