ملک بھر میں آج شبِ معراج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی

ملک بھر میں آج رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے، جب کہ اہلِ ایمان والے نوافل ادا کرتے ہیں اور اپنی بخشش کی دعائیں مانگتے ہیں۔

شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی محترم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔

یہ واقعہ ہجرت سے 5 سال قبل پیش آیا، جب حضرت جبریلؑ براق لے کر نبی آخرالزماں ﷺکی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول، آپ کا رب آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔

حضور اکرم ﷺ اس مقدس سفر کے دوران مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ گئے جہاں تمام انبیائے کرام نے آپ ﷺ کی اقتداء میں نماز ادا کی اور پھر آپ آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے تشریف لے گئے۔

اس واقعے کو قرآن کریم کی سورۃ اسراء پارہ نمبر 15 کی ابتدائی آیات میں بیان کیا گیا ہے۔

سفر معراج کے دوران رسول کریمﷺ کو جنت اور دوزخ دکھائی گئیں، آپ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی ہوئی۔

اسی سفر میں امت محمدیہ ﷺ پر نماز یں بھی فرض ہوئیں، یہی وجہ ہے کہ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے