کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان بھر میں فوج تعینات کردی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فوج کو تعینات کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جس کی منظوری اب وزارت داخلہ نے دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات ہوگی اور فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرچکی ہے۔

سندھ، پنجاب خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاک ڈاؤن ہے اور حکومت نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

[pullquote]کورونا وائرس سے پاکستان میں 6 افراد جاں بحق، ملک بھر میں فوج تعینات[/pullquote]

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرچکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان بھر میں فوج تعینات کردی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فوج کو تعینات کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جس کی منظوری اب وزارت داخلہ نے دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات ہوگی اور فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں۔۔۔

[pullquote]ملک میں کورونا وائرس کی آج کی صورتحال[/pullquote]

آج ملک بھر سے 28 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے پنجاب میں 24، اسلام آباد میں 4 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 824 تک جا پہنچی ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 6 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کا تعلق سندھ اور 2 کا اسلام آباد سے ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کے بعد ملک میں انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے